مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر کے معاون سید مہدی طباطبائی نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا کہ صدر پزشکیان کی امریکی صحافی لیسٹر ہولٹ کے ساتھ گفتگو کا اہم پیغام کل امریکی ٹی وی چینل این بی سی پر نشر کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے اور دنیا میں امن اور کشیدگی میں کمی کا خواہاں ہے اور صیہونی حکومت کی جنگ افروزی، جارحیت اور نسل کشی کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران باعزت اور برابری کی سطح کے مذاکرات کے لئے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ